سیلفی کنگ بیٹے کے باپ بن گئے،تصاویر ٹوئٹر پر شیئر

سیلفی کنگ بیٹے کے باپ بن گئے،تصاویر ٹوئٹر پر شیئر
 سیلفی کنگ بیٹے کے باپ بن گئے،تصاویر ٹوئٹر پر شیئر

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹسمین احمد شہزاد بیٹے کے باپ بن گئے ۔ تفصیلات کے مطابق احمد شہزاد کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے علی رکھا ہے ۔ انہو ں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بیٹے کی تصویر شیئر کی ہے جس کے ساتھ انہوں نے بیٹے کی دراز عمری کیلئے دعا بھی کی ہے ۔بیٹے کی پیدائش پر کھلاڑیوں اور ااحمد شہزاد کے اہل خانہ اوردوست انہیں مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ احمد شہزاد 2015 میں ثنا مراد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ احمد شہزاد کی شادی کی تقریب لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی تھی۔ ان کی شادی میں شاہد خان آفریدی اور پشاور زلمی کے سربراہ جاوید آفریدی سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی تھی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -