جونیئرز ہاکی چیمپئن شپ شاہینوں کی اڑان جاری

جونیئرز ہاکی چیمپئن شپ شاہینوں کی اڑان جاری

  

برسبین(اے پی پی) آسٹریلین نیشنل جونیئرز ہاکی چیمپئن شپ، پاکستان جونیئر نے کوئنزلینڈ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق قومی جونیئر ہاکی ٹیم ان دنوں آسٹریلین نیشنل جونیئرز چیمپئن شپ کھیلنے میں مصروف ہے، گرین شرٹس نے پہلے میچ میں شکست کے بعد عمدہ کم بیک کیا ہے اور کوئنز لینڈ کو 3-1 سے ہرا کر ایونٹ میں دوسری کامیابی سمیٹ لی ہے۔ پہلے ہاف میں پاکستان جونیئرز کو 2-1 سے برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں بھی قومی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کیا اور مزید ایک گول کرکے فتح اپنے نام کر لی۔ افراز احمد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور دو گول سکور کئے جبکہ نوید عالم نے ایک گول کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -