ماریا شراپووا کی فرنچ اوپن ٹینس میں شرکت،فیصلہ 15 مئی کو ہو گا

ماریا شراپووا کی فرنچ اوپن ٹینس میں شرکت،فیصلہ 15 مئی کو ہو گا

  

پیرس(اے پی پی) روس کی گولڈن گرل ماریا شراپووا کی آئندہ ماہ شیڈول سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن میں شرکت کا فیصلہ 15 مئی کو کیا جائے گا۔ شراپووا ان دنوں ڈوپنگ کیس میں معطلی کی سزا کاٹ رہی ہیں اور وہ آئندہ ہفتے 15 ماہ کی سزا پوری کرنے کے بعد ٹینس کورٹس میں واپسی کریں گی۔ فرنچ ٹینس حکام کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہم شراپووا کو فرنچ اوپن ٹینس میں وائلڈ کارڈ انٹری دینے کی درخواست پر غور کر رہے ہیں تاہم ان کی شرکت کا حتمی فیصلہ 15 مئی کو کیا جائے گا۔

فرنچ اوپن ٹینس 28 مئی سے 11 جون تک کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ اسٹٹ گارٹ نے 30 سالہ شراپووا کو وائلڈکارڈ انٹری دی تھی جس پر بعض کھلاڑیوں نے برہمی کا اظہار کیا تھا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -