ہاشم آملہ آئی پی ایل میں سنچری جڑنیوالے چوتھے جنوبی افریقن

ہاشم آملہ آئی پی ایل میں سنچری جڑنیوالے چوتھے جنوبی افریقن
ہاشم آملہ آئی پی ایل میں سنچری جڑنیوالے چوتھے جنوبی افریقن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اندور(اے پی پی) کنگز الیون پنجاب کے جنوبی افریقن بلے باز ہاشم آملہ نے رواں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دسویں ایڈیشن میں ممبئی انڈینز کے خلاف شاندار سنچری داغ دی، اسطرح وہ آئی پی ایل میں سنچری بنانے والے چوتھے جنوبی افریقن بلے باز بن گئے ہیں، آملہ نے ڈٹ کر حریف باؤلرز کا مقابلہ کیا اور سنچری سکور کی، آملہ نے 6چھکوں کی مدد سے 104 رنز کی اننگز کھیلی اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
، آملہ سے قبل اے بی ڈی ویلیئرز، ڈیوڈ ملر اور کوئنٹن ڈی کوک بھی آئی پی ایل میں سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں، ڈی ویلیئرز نے تین سنچریاں بنا رکھی ہیں۔ واضح رہے کہ یہ رواں آئی پی ایل میں دوسری سنچری ہے، اس سے قبل دہلی ڈیئر ڈیولز کے بلے باز سنجو سیمسن بھی سنچری بنا چکے ہیں۔