ٹائیگرووڈز کمر کی سرجری کے باعث چھ ماہ تک گالف کے میدانوں سے باہر

ٹائیگرووڈز کمر کی سرجری کے باعث چھ ماہ تک گالف کے میدانوں سے باہر
 ٹائیگرووڈز کمر کی سرجری کے باعث چھ ماہ تک گالف کے میدانوں سے باہر

  

نیویارک(اے پی پی) شہرہ آفاق امریکی گالفر اور سابق عالمی نمبر ایک ٹائیگر ووڈز انجری مسائل سے مکمل چھٹکارہ پانے میں ناکام ہو گئے، کمر کی سرجری کے باعث ایک بار پھر چھ ماہ تک گالف کے میدانوں میں نظر نہیں آئیں گے، انہوں نے گزشتہ 19 ماہ کے دوران تیسری بار سرجری کرائی ہے۔ ووڈز نے اپنے بیان میں کہا کہ انجری مسائل کے باعث گالف کے میدانوں سے دوری میرے لئے بہت تکلیف دہ ہے تاہم میں مایوس نہیں ہوں اور دوبارہ کم بیک کیلئے تیار ہوں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -