پاکستان خطے میں امن و سلامتی کیلئے اچھی ہمسائیگی کی پالیسی پر عمل پیرا ، امریکہ کے ساتھ دفاع ،معیشت اور دیگر شعبوں میں تعاون میں اضافے کا خواہاں ہیں: اسحاق ڈار

پاکستان خطے میں امن و سلامتی کیلئے اچھی ہمسائیگی کی پالیسی پر عمل پیرا ، ...
پاکستان خطے میں امن و سلامتی کیلئے اچھی ہمسائیگی کی پالیسی پر عمل پیرا ، امریکہ کے ساتھ دفاع ،معیشت اور دیگر شعبوں میں تعاون میں اضافے کا خواہاں ہیں: اسحاق ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ پاکستان خطے میں امن و خوشحالی کیلئے اچھے ہمسائیگی کے تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ پاکستان امریکہ کے ساتھ دفاع ،معیشت اور دیگر شعبوں میں تعاون میں اضافے کا خواہاں ہے۔

واشنگٹن میں ہیرٹیج فانڈیشن میں تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیر خزا نہ سینیٹر اسحاق ڈار  نے کہا کہ پاکستان 30لاکھ کے لگ بھگ افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے،حکومت ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کر رہی ہے،پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ جیتنے کیلئے پر عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ عارضی طور پر بے گھر 75فیصد افراد اپنے علاقوں میں امن کی بحالی کے بعد گھروں کو واپس لوٹ گئے ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ دفاع ،معیشت اور دیگر شعبوں میں تعاون میں اضافے کا خواہاں ہے۔

مزید :

قومی -