صاف پانی کی فراہمی کیلئے ایک اور قدم ، 125واٹر فلٹریشن پلانٹ واسا کے حوالے کرنے کی منظوری
لاہور (جاوید اقبا ل )حکومت پنجا ب نے ضلع لاہور میں شہریو ں کو صحت مند اور آر سینک سے پا ک پا نی کی فرا ہمی کو یقینی بنا نے کے لئے لگا ئے گئے 125فلٹریشن پلا نٹ واسا کے حوالے کر نے کی منظوری دے دی ہے ۔ یہ پلانٹ محکمہ بلد یا ت نے شہر کے مختلف علاقوں میں اپنی نگرا نی میں لگا ئے یہ فلٹریشن پلا نٹ لگا نے کے لئے واسا نے محکمہ بلدیا ت کی نہ صرف معا ونت کی بلکہ انہیں ٹیکنیکل سہولیات فرا ہم کیں اور واسا نے فلٹریشن پلا نٹ لگا نے کے لئے 125مقاما ت پر زمین بھی فرا ہم کی ۔ذرا ئع نے بتا یا ہے کہ پلا نٹ مکمل کر کے محکمہ لو کل گو ر نمنٹ نے چیف سیکرٹری پنجا ب کو مرا سلہ بھجو ادیا ہے ۔ مرا سلہ کے طا بق لا ہور میں اینٹی آر سینک 125فلٹریشن پلا نٹ لگا د یے گئے ہیں اور ہر پلا نٹ عا لمی معیار کا ہے اورہر پلا نٹ ایک گھنٹے میں 170سے 200لیٹر پا نی فلٹر کر نے کی اہلیت ر کھتا ہے ۔ لو کل گو ر نمنٹ مزکو ر ہ پلا نٹ کی مستقل طو ر پر د یکھ بھا ل نہیں کر سکتا لہذا ان پلانٹس کی د یکھ بھا ل اور نگرا نی اور ملکیت واسا کو دی جا ئے ۔ لو کل گور نمنٹ کی در خواست کو چیف سیکرٹر ی نے منطور کر لیا ہے اور تما م پلا نٹ کی د یکھ بھا ل واساکے حوالے کردی گئی ہے ۔ اس سلسلہ میں پنجا ب حکومت سے منظور ی ملنے کے بعد سیکرٹر ی لو کل گورنمنٹ نے ایم ڈی واسا کو خط لکھ دیا ہے کہ 125فلٹریشن پلا نٹس کی د یکھ بھا ل اپنے ذمہ لے ۔ جس پر ایم ڈی واسا قدیر خا ن نے ڈی ایم جی انجینئرنگ آفتا ب احمد ڈھلو ں کو ہدا یت جا ری کر د ی ہیں کہ وہ ان فلٹریشن پلا نٹس کی حوالگی کو یقینی بنا ئیں ۔ ذرا ئع کا کہنا ہے کہ واساحکام ضروری کا رروا ئی مکمل کر کے آئند ہ چند روز میں فلٹریشن پلا نٹ کی د یکھ بھا ل کا چا ر ج حا صل کر لیں گے ۔