بھکاریوں کے خلاف کارروائی،12خواتین سمیت 16پکڑے گئے

بھکاریوں کے خلاف کارروائی،12خواتین سمیت 16پکڑے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)مئیر لاہور کرنل(ر)مبشر جاوید کی ہدایت پر میٹروپولیٹن کا رپوریشن لاہور کے سپیشل سکواڈز نے شہر کے مختلف علاقوں میں بھکاریوں کیخلاف کارروائی کی۔سپیشل سکواڈز نے مال روڈ،کینال روڈ،لبرٹی،مین مارکیٹ اور فیروز پور روڈ پر کارروائی کر تے ہوئے بھیک مانگنے والے 16بھکاریوں کو پکڑ لیا۔ پکڑے گئے بھکا ریوں میں 12خواتین اور4مرد بھکاری شامل ہیں۔ان بھکاریوں کو سبحانی ویلفےئر ہو م بھیج دیا گیا ہے۔