ایل ڈی اے سٹی کے ترقیاتی کام بلا تاخیر شروع کرنے کی ہدایت ، 13کلو میٹر کی سڑک تکمیل کے آخری مراحل میں

ایل ڈی اے سٹی کے ترقیاتی کام بلا تاخیر شروع کرنے کی ہدایت ، 13کلو میٹر کی سڑک ...

  

لاہور(اپنے خبر نگار سے) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے ہدایت کی ہے کہ نئی رہائشی سکیم ایل ڈی اے سٹی کے لئے موضع سدھڑ اور کاہنہ میں حاصل کی جانے والی اراضی پر ترقیاتی کام بلا تاخیر شروع کئے جائیں اور معیاری انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لئے اچھی شہرت کی حامل انجینئرنگ کنٹریکٹرز فرموں کی پری کولیفکیشن کی خاطر جلد از جلد اشتہار شائع کروایا جائے ۔گجومتہ فیروز پور روڈ پر ایل ڈی اے سٹی کے گیٹ کی تعمیر فوری طور پر شروع کی جائے اور سکیم کو فاسٹ ٹریک پر مکمل کیا جائے۔ ایل ڈی اے افسران ہزاروں لوگوں کو سستی رہائش کی فراہمی کے اس منصوبے پر ترجیحی بنیادو ں پر کام کریں ۔وہ گزشتہ روز ایل ڈی اے سٹی کے امور کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ایل ڈی اے سٹی کے لئے ایک ارب 13کروڑ روپے کی لاگت سے گجومتہ فیروز پورروڈ سے کاہنہ کاچھا تک2.1کلومیٹر طویل اور180فٹ چوڑی نئی سڑک تعمیر تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جو ماہ رواں کے دوران مکمل کر لی جائے گی ۔ سکیم کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی بنیاد پر تعمیر کئے جانے والے کاہنہ کاچھا فلائی اوور تک بھی راستہ فراہم کر دیا گیا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شفافیت اور شہر یوں کے اعتمادبر قرار رکھنے کے لئے ایل ڈی اے سٹی کی فائلوں کا مکمل ڈیٹا اپنی ویب سائٹ www.lda.gop.pk پر اپ لوڈ کر دیا ہے ۔ اس کے علاوہ یہ ڈیٹا ڈویلپمنٹ پارٹرنز کی ویب سائٹ www.lda.city پر بھی دستیاب ہے ۔ فائل مالکان ویب سائٹ پر دی جانے والی ہدایات کے مطابق اپنا شناختی کارڈ نمبر اور فائل نمبر اینٹر کر کے اپنی ادا کردہ پے منٹ‘ اقساط اور بقایا واجبات کی کیفیت وغیرہ جاننے کے علاوہ دیگرمعلومات بھی حاصل کر سکتے ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -