علامہ اقبالؒ نے دوقومی نظریے کے ذریعے مسلمانوں کو بیدار کیا،ربیعہ طارق

علامہ اقبالؒ نے دوقومی نظریے کے ذریعے مسلمانوں کو بیدار کیا،ربیعہ طارق

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)حلقہ خواتین جماعت اسلامی کے زیر اہتمام اقبال ڈے کے حوالے سے خصوصی اجتماع اراکین منعقد کیا گیا۔جس میں ہم پاکستان بنائیں گے کے ویژن کے حوالے سے پاکستان کو اقبال کے تصور سے روشناس کرایا گیااور صوبہ پنجاب کی قائم مقام ناظمہ ربیعہ طار ق نے کہا کہ علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کو غلامی کی زنجیروں سے نجات دلانے کے لئے دو قومی نظریے کا تصور پیش کرکے مسلمانوں کو بیدار کیا ۔لاہور کی صدر زرافشاں فرحین نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ فکر اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے اتحاد امت اور بیداری ملت کا درس دیا۔انہوں نے مسلمانوں کے لئے نسلی امتیاز اور فرقہ واریت سے پاک پاکستان کا تصور پیش کیا تھااگر آج ہم قائد کے پیغامپر عمل پیرا ہوں تو امت مسلمہ دنیابھر میں اپناقائدانہ کردار ادا کرسکتی ہے۔ڈاکٹر سمیعہ راحیل قاضی نے اپنے اختتامی خطاب میں کہا کہ حکیم الامت علامہ اقبال کااس مملکت خدادا پاکستان کے ہر شہری پر بہت بڑا احسان ہے۔پروگرام میں بیگم قاضی حسین احمد،آمنہ ثاقب اور ڈاکٹر ذبیدہ جبیں کے علاوہ بہت سی اراکین نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -