گھریلو خواتین ورکرز کیلئے پالیسی کی منظوری اچھا فیصلہ ہے،ام لیلیٰ

گھریلو خواتین ورکرز کیلئے پالیسی کی منظوری اچھا فیصلہ ہے،ام لیلیٰ

  

لاہور( لیڈی رپورٹر) ہوم نیٹ پاکستان اور ہوم بیسڈ ورکرز نے پنجاب حکومت کی جانب سے ہوم بیسڈ پالیسی کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے۔یہ پنجاب حکومت کا ایک خوش آئند اقدام ہے اس سے ہماری پہچان واضع ہو گی ہے ۔صوبے بھر کی ہوم بیسڈورکرز خواتین وزیر اعلیٰ پنجاب اور ان کی ٹیم کی بے حد مشکور ہیں ۔ہوم نیٹ پاکستان کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ام لیلیٰ اظہر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے یہ پالیسی تمام سٹیک ہولڈ کی مشاورت سے منظور کی ہے اس پالیسی کا بنیادی مقصد ان خواتین کو ورکرز تسلیم کرنا ہے۔یہ ہزاروں خواتین کی کئی سال کی محنت کا نتیجہ ہے۔قوام نین پر عملدرآمد کے ذریعے ان کو وہ تمام حقوق حاصل ہونگے جو دیگر مزدوروں کو مل رہے ہیں۔پالیسی کی منظوری کے بعد توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ اس کے بعد اس کو باقاعدہ قانون کی شکل دی جائے گی۔اس سے ورکرز کو تحفظ حال ہو گا اور سوشل سیکیورٹی سمیت تمام مراعات مل سکیں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -