پانامہ کیس کے فیصلے نے ملک کو بحران سے بچا لیا،پرویز ملک

پانامہ کیس کے فیصلے نے ملک کو بحران سے بچا لیا،پرویز ملک

  

لاہور( جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر سمیت دیگر نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کے فیصلہ نے ملک کو بہت بڑے بحران سے بچا لیا ہے،اور ذہنی طور پر منتشر سیاستدانوں کا ایجنڈا ایک مرتبہ پھر ناکام ہوا، فیصلہ پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے گا، اللہ تعالیٰ کمیشن میں بھی انشاء اللہ سرخرو کریگا،للہ تعالیٰ نے ہماری قیادت کو20اپریل کے فیصلے سے بھی سرخرو کیا۔

، مخالفین ایک بار پھر اپنی یو ٹرن کی روایات کو دوبارہ شروع کریں گے اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کریں گے ،عوام ان کے منفی اور انتشار کے ایجنڈے کو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں ، ہماری قیادت نے خود کو عدالت کے رحم وکرم پر رکھا، وزیراعظم عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں‘ جے آئی ٹی میں بھی بے گناہی ثابت کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں رہنماؤں و کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری محمد شہباز،رمضان صدیق بھٹی، غزالی سلیم بٹ،سید توصیف شاہ،ڈپٹی میئر نذیر خان سواتی،سید توصیف شاہ،عامر خان،اظہر فاروقی، چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،احسن شرافت اور سمیر امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں شروع پراجیکٹس پر کام کو مزید تیز کیا جائے گا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -