نو منتخب ممبر کنٹونمنٹ نسیم زہراء کا ورکروں کے اعزاز میں عشائیہ

نو منتخب ممبر کنٹونمنٹ نسیم زہراء کا ورکروں کے اعزاز میں عشائیہ

  

لاہور ( لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف اربن لاہور کی نائب صدر اور کنٹو نمنٹ بورڈ کی نو منتخب ممبر نسیم زہراء نے گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ عسکری 9میں ورکروں کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں پارٹی کارکنان سمیت خواتین رہنماؤں کی کثیر تعداد نے شر کت کی اس مو قع پر اپنے خطاب میں نسیم زہراء نے کہا کہ یہ عشائیہ اپنوں کیلئے دیا ہے اور میزبان اور مہمان بھی کارکنان ہیں کیونکہ الیکشن میں یکجان ،متحد ہو کر کنٹونمنٹ بورڈ کا الیکشن جیتا ہے جس کا سہرا تمام کارکنان کے سر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کی بہتری کیلئے ہر ممکن کو شش کی جائینگی انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ورکرسر مایہ ہیں اور ہماری جیت اُن کے ساتھ ہی ہے جبکہ پناما کیس کے فیصلے سے متعلق اُن کا کہنا تھا کہ عدالتوں کا احترام کر تے ہیں مگر جس طرح کا فیصلہ عوام چاہتی تھی وہ نہیں آیا جو کہ انتہائی افسوسناک بات ہے منی ٹرائل ثابت نہیں ہو سکی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -