دینی جماعتوں نے ملک بھر میں یوم تحفظ ناموس رسالتؐ منایا

دینی جماعتوں نے ملک بھر میں یوم تحفظ ناموس رسالتؐ منایا

  

لاہور(پ ر) دینی جماعتوں نے ملک بھر میں یوم تحفظ ناموسِ رسالتؐ منایا،قانون تحفظ ناموسِ رسالتؐ کو چھیڑنے سے نہ ختم ہونیوالا بحران پیدا ہوگاجمعہ میں قرار دادیں،گستاخ مواد کیخلاف ملک گیر احتجاج، مظاہرے لاہور میں علماء و کلاء ورلڈ پاسبان ختم نبوت کاہائیکورٹ کے باہر مظاہرہ۔کل جماعتی ’’تحریک تحفظ ناموسِ رسالتؐ‘‘کی اپیل پر دینی جماعتوں جے یو آئی،جے یو پی،ورلڈ پاسبان ختم نبوت ،جماعت اسلامی،عالمی تحریک تحفظ حرمین،جمعیت اہلحدیث،جمعیت اہلسنت، تحریک ملت جعفریہ اور جمعیت علماء و مشائخ نے ملک بھر میں یوم تحفظ ناموسِ رسالتؐ منایا جس کے تحت ملک بھر کی مساجد میں اجتماعات جمعہ پر تمام مکاتب فکر کے علماءِ کرام نے فیس بک پرگستاخانہ مواد مکمل ختم کرنے اور بیرون ملک فرار ہونیوالے گستاخ بلاگرز کی انٹر پول سے گرفتاری کے علاوہ مردان یونیورسٹی واقعہ کو آڑ بناکر قانون تحفظ ناموسِ رسالتؐ کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے پر بھرپور صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے مذمتی قرار دادیں پاس کی گئیں ۔نیز گستاخانہ مواد کیخلاف ملک کے مختلف شہروں کی بڑی مساجد کے باہر احتجاجی جلوس نکالے اور پر امن مظاہرے کیے گئے جبکہ لاہور ہائیکورٹ کے باہر علماء ،وکلاءِ ورلڈ پاسبان ختم نبوت نے قانون تحفظ ناموسِ رسالتؐ کے حق میں بھرپور مظاہرہ کیا اور 295/Cایکٹ کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے قائد ورلڈ پاسبان علامہ محمد ممتاز اعوان،میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ،مولانا محمد حنیف حقانی،ڈاکٹر شاہد نصیر اور چودھری شہباز ایڈووکیٹ نے کہا کہ قانون تحفظ ناموسِ رسالتؐ میں کسی قسم کی ترمیم درحقیقت قانون ناموسِ رسالتؐ کو غیر موثر بنانیکی یہودی و قادیانی سازش ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -