بھینسوں کا انخلاء،شالیمار اور واہگہ ٹاؤن میںآپریشن،3حویلیاں سیل
لاہور(جنرل رپورٹر)مئیر لاہور کرنل(ر)مبشر جاوید کی ہدایت پرشالیمار اور واہگہ ٹا ؤن انتظامیہ نے ممنوعہ یو نین کو نسلز سے بھینسوں کے انخلاء کے لیے آپریشن کیا ۔شالیمار اور واہگہ ٹا ؤن انتظامیہ نے یو نین کو نسل 42اور یونین کو نسل نمبر55میں کارروائی کر تے ہوئے 18 بھینسوں کو قبضہ میں لے لیا جبکہ 3حویلیوں کو بھی سیل کر دیا گیا۔ٹا ؤنز انتظامیہ نے گوالوں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں استغاثے جمع کروا دئیے ہیں۔ علا وہ ازیں مےئر لاہور کرنل (ر)مبشر جا وید نے تمام ٹا ؤنز انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ کارروائیاں کریں۔
اپنے اپنے علاقوں میں صدقہ کے نام پر (چیل گوشت)فروخت کر نے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں اور روزانہ کی بنیاد پر کی جانے والی کارروائیوں کی رپورٹ مےئر آفس میں جمع کروائیں۔