پاکستان میں سستے ترین بجلی کے منصوبے لگ رہے ہیں،آزاد تبسم

پاکستان میں سستے ترین بجلی کے منصوبے لگ رہے ہیں،آزاد تبسم

  

لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کے دور میں دنیا کی تاریخ کے سستے ترین اور تیزرفتار ترین بجلی کے منصوبے پاکستان میں لگ رہے ہیں اور 3600میگاواٹ کے گیس پاور منصوبوں میں 112 ارب روپے کی بچت کی گئی ہے، ۔بھکی میں 1180 میگاواٹ کا گیس پاور منصوبہ18ماہ میں چل پڑا ہے اور گذشتہ روز اس کا افتتاح کیا گیا ہے جس سے 717میگاوا ٹ بجلی پیدا ہورہی ہے جبکہ ماضی میں پیپلز پارٹی کے دور میں گدو گیس پاور پراجیکٹ لگایاگیا جس کی لاگت بھکی کے مقابلے میں دگنی اور یہ منصوبہ چھ برس میں مکمل ہوا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -