وزیر اعظم سمیت تمام کرپٹ عناصر کا احتساب ہونا چاہیے،شاہد صدیق

وزیر اعظم سمیت تمام کرپٹ عناصر کا احتساب ہونا چاہیے،شاہد صدیق

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف پنجا ب میڈیا سیل کے سربراہ ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ پانامالیکس کیس میں وزیر اعظم کی فیملی سمیت دیگرکر پشن میں ملو ث لو گوں کا بھی احتساب ہونا چاہئے ۔ احتساب سب کا اور بلاامتیازہونا چاہئے۔ اپنے بیان میں انہو ں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے وزیر اعظم کے کردار پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے جے آئی ٹی کے بنانے سے پانامالیکس کیس کے حوالے سے دودھ کا دودھ اور پانی کاپانی ثابت ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کا سب سے بڑامسئلہ کرپشن ہے۔کرپشن سے چھٹکارہ حاصل کیے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہاکرپشن کے خاتمے کے لیے انشاء اللہ سپریم کورٹ کایہ فیصلہ ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔انہوں نے کہاکہ جن لوگوں نے منی لانڈرنگ کے ذریعے قومی دولت باہر بھجوائی ہے ان کو عدالتی کمیشن میں پیش کرکے قرارواقعی سزاملنی چاہئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -