علامہ اقبال ؒ کے افکار کو اپنانے اور پھیلانے کی ضرورت ہے،ذکر اللہ مجاہد

علامہ اقبال ؒ کے افکار کو اپنانے اور پھیلانے کی ضرورت ہے،ذکر اللہ مجاہد

  

  لاہور (پ ) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ملک و قوم کو علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے افکار کو مسلک کی سوچ سے بالاتر ہو کر اپنانے کی ضرورت ہے کیونکہ اقبال کے افکار کسی مسلک کے لیے نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے ہیں ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انھوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں ضلعی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد ، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم ، ضیاء الدین انصاری ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد ، جے آئی یوتھ لاہور کے صدر شاہدنوید ملک، امراء علاقہ جات جماعت اسلامی لاہور چوہدری محمد شوکت ، محمد شفیق ملک ،خالد بٹ و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی ۔انھوں نے کہا کہ ایوانوں میں بیٹھے ہوئے لوگوں کو چاہیے کہ وہ اقبال کے افکار کو ملک وقوم کے بہترین مفاد کے لیے لائحہ عمل کے طور پر نمونہ اپنائیں تاکہ ملک کے موجودہ مسائل سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ عالم اسلام آج بھی فرقہ واریت ، برادری ازم عرب و عجم کی تفریق کا شکا ر ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -