وحدت روڈ پرکار، رکشہ اور موٹرسائیکل میں تصادم، 6 افراد زخمی

وحدت روڈ پرکار، رکشہ اور موٹرسائیکل میں تصادم، 6 افراد زخمی

  

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) وحدت روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، کار، رکشہ اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں چھ افراد زخمی۔رکشہ کاٹ کر ڈرائیور کو باہر نکالا گیا۔بتا یا گیا ہے کہ وحدت روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ کار، موٹرسائیکل اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے بعد رکشہ کاٹ کر ڈرائیور کو رکشے سے باہر نکالا گیاجبکہ رکشہ مکمل طور پر اور گاڑی کا اگلا حصہ تباہ ہو گیا۔ تمام زخمیوں کو ریسکیو نے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔پو لیس نے موقع پر پہنچ کر کارروا ئی کا آغاز کردیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -