مجرموں کی تمام تر معلومات پر مشتمل موبائل ایپ ’’پولیس ٹول کٹ ‘‘ تیار

مجرموں کی تمام تر معلومات پر مشتمل موبائل ایپ ’’پولیس ٹول کٹ ‘‘ تیار

  

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)پولیس جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔ اسی سلسلے میں ایک نئی ایپ پولیس ٹول کٹ متعارف کروائی جا رہی ہے کوئی بھی پولیس اہلکار ناکے پر کسی مشکوک شخص کا شناختی کارڈ یا ڈرائیونگ لائسنس نمبر درج کرے گا تو اس کا کریمنل ریکارڈ سامنے آجائے گا۔

سی سی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس ٹول کٹ موبائل سافٹ وئیر تمام ٹریفک وارڈنز اور پولیس اہلکاروں کو مہیا کیا جائے گا تاکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کیا جا سکے۔ پولیس ٹول کٹ کو سی سی پی او آفس میں بنائے جانے والے کنٹرول روم سے مانیٹر بھی کیا جا سکے گا۔

مزید :

علاقائی -