10پولیس افسران کے تبادلے

10پولیس افسران کے تبادلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان خٹک نے10 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، تقرری کے منتظر، ایس ایس پی محمد اطہر وحید کو اے آئی جی ٹریننگ سی پی او پنجاب لاہور، اے آئی جی ٹریننگ سی پی او پنجاب لاہور محمد کاشف مشتاق کانجو کو ایس ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی پنجاب لاہور کی خالی آسامی پر،تقرری کے منتظر، ایس ایس پی شارق کمال صدیقی کو اے آئی جی کمپلینٹس سی پی او پنجاب لاہور کی خالی آسامی پر،ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول سرگودھامحمد ناصر سیال کو ایس پی سی آئی اے فیصل آباد کی خالی آسامی پر ،ایس پی لیگل گوجرانوالہ ریجن محمد اشفاق کو ایس پی لیگل پولیس کالج سہالہ ،جبکہ ایس پی لیگل پولیس کالج سہالہ سکندر مرزا کو ایس پی لیگل گوجرانوالہ ریجن، ایس ڈی پی او ڈیفنس لاہور اے ایس پی انوش مسعود چوہدری کو ایڈیشنل ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب لاہورکی خالی آسامی پر ، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم شیخوپورہ امتیاز احمد بھلی کو ڈی ایس پی اینٹی ٹیررازم انوسٹی گیشن سکواڈ لاہور کی خالی آسامی پر،ایس ڈی پی او صدر بہاولنگر سید علی رضا کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم رحیم یار خان کی خالی آسامی پر اورڈی ایس پی سی ٹی ڈی پنجاب محمد ضیاء اللہ کو ڈی ایس پی ٹریفک پنجاب لاہور کی خالی آسامی پر تعینات کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -