ینگ لائرز کے الیکشن آج ،8 ہزار سے زائد ووٹرز ،تمام نشستوں پر ون ٹو ون مقابلہ

ینگ لائرز کے الیکشن آج ،8 ہزار سے زائد ووٹرز ،تمام نشستوں پر ون ٹو ون مقابلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ینگ لائرز کے الیکشن آج 22اپریل کو ایوان عدل میں ہوں گے، 8ہزار سے زائد ووٹرز اپنی حق رائے دہئی کا استعمال کریں گے،اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ،ینگ لائرز کے ہونے والے انتخابات میں 3نشستوں پر انتخاب ہوگا ،صدر اور نائب صدر کی سیٹ پر 4، 4امیدوار اور جنرل سکیرٹری کی سیٹ پر ایک ایک امیدوار کے دورمیان مقابلہ ہوگا ،پولنگ کا وقت صبح 9 بجے سے لے کر شام 5بجے تک جاری رہے گا ،صدر کے لئے وسیم کھٹانہ ،رانا سہیل قادری، ظہیر نواز، ایس ایم عبداللہ اورامیدوار ہیں ،نائب صدر کے لئے ملک ارسلان گوہر، عبدالباسط چوہان طلحہ زاہد مغل اور محمد عمران اسلم بھٹی کے درمیاں مقابلہ ہوگا جبکہ جنرل سیکرٹری کی نشست ہر ون ٹو ون مقابلہ ہوگا جبکہ جوائنٹ سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کے امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ کامیاب ہو چکے ہیں ۔

مزید :

علاقائی -