15سال سے شوہر کے تشدد سے تنگ خاتون دارالامان منتقل

15سال سے شوہر کے تشدد سے تنگ خاتون دارالامان منتقل

  

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے 15سال سے شوہر کے تشدد سے تنگ خاتون کی استدعا منظور کرتے ہوئے اسے دو کمسن بچیوں سمیت دارالامان بھجوا نے کا حکم دے دیا ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ عمر جاوید ورک نے خاتون نازیہ بی بی کی دارالامان بھجوانے کی درخواست پر سماعت کی، شاہدرہ کی رہائشی درخواست گزار خاتون نے موقف اختیار کیا کہ اس کا دلشاد شریف نشہ کی علت میں مبتلا اور اسے تشدد کا نشانہ بناتا ہے، خاتون نے مزید کہا کہ شادی کے بعد 15سال سے خاوند کا تشدد برداشت کرتی رہی ہوں اور اب شوہر جان سے مارنے پر اتر آیا ہے ،خاتون نے عدالت کو بیان دیا کہ خاوند دلشاد شریف نے تشدد کر کے 8سالہ انعم اور 5سالہ مہک کے ہمراہ اسے گھر سے نکال دیا ہے اور اب خاوند سے جان کو خطرہ ہے ،تحفظ کے لئے دارالامان بھجوایا جائے، عدالت نے خاتون کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد شوہر کے تشدد سے تنگ خاتون کی استدعا منظور کرتے ہوئے خاتون کو دو کمسن بچیوں سمیت دارالامان بھجوا دیاہے۔

مزید :

علاقائی -