پنجاب یونیورسٹی میں پاک چائنہ کاٹن بائیو ٹیکنالوجی لیبارٹری قائم کرنے کا فیصلہ

پنجاب یونیورسٹی میں پاک چائنہ کاٹن بائیو ٹیکنالوجی لیبارٹری قائم کرنے کا ...

  

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی سنٹر آف ایکسیلنس ان مالیکولر بائیولو جی(کیمب) میں چائنیز اکیڈیمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے زیر اہتمام پاک چائنہ کاٹن بائیوٹیکنالوجی لیبارٹری قائم کی جائے گی۔ اس سلسلے پنجاب یونیورسٹی کیمب میں چائنہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایکسچینج سنٹر کے زیر اہتمام ایک روزہ پاک چین ینگ سائنٹسٹس ایکسچینج پروگرام کے عنوان سے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر، چائنا سائنس و ٹیکنالوجی ایکسچینج سنٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل جی پو، پراجیکٹ آفیسر برائے چائنہ موسٹ ینگ ٹیلنٹ موبلٹی پروگرام زینگ نین، فوکل پرسن برائے پاک چائنہ جوائنٹ کاٹن بائیوٹیک پراجیکٹ چینگ لی، ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر نعیم خان، ڈائریکٹر کیمب پروفیسر ڈاکٹر طیب حسنین ،ڈاکٹر ادریس احمد ناصر،منسٹری آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چائنہ سے پانچ رکنی وفد، فیکلٹی ممبران اور ریسرچرز نے شرکت کی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی نئے علم کی تخلیق ، تحقیق کے فروغ ، ملکی و سماجی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے گی اور اسی مقصد کے لئے ایسے پراجیکٹس شروع کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے ڈائریکٹر کیمب ڈاکٹر طیب حسنین کی قیادت میں ادارے میں ہونے والے تحقیقاتی منصوبوں کی تعریف کی ۔اپنے خطاب میں جی پو نے سی ایس ٹیک اور چائنیز اکیڈیمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے تحقیقاتی منصوبوں پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مشترکہ پراجیکٹس سے دونوں استفادہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چین بہترین سائنسدانوں کو سبسڈی بھی فراہم کرے گی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کیمب پروفیسر ڈاکٹر طیب حسنین نے ادارے میں ہونے والے تحقیقاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -