تیزاب سے متاثرہ خواتین کے علاج اور پیشہ ورانہ تربیت پر مشتمل پروجیکٹ مکمل

تیزاب سے متاثرہ خواتین کے علاج اور پیشہ ورانہ تربیت پر مشتمل پروجیکٹ مکمل

  

لاہور (پ ر)ڈیپی لیکس سمائل اگین فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تیزاب اور مٹی کے تیل سے متاثرہ درجنوں خواتین کے طبی و نفسیاتی علاج اور پیشہ ورانہ تربیت پر مشتمل بحالی کا ملک گیر پروجیکٹ مکمل ہو گیا ہے جس کے اختتام پر گزشتہ روزمقامی ہوٹل میں تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی۔بحالی کا یہ پروجیکٹ فلپ مورس پاکستان لمیٹڈکے تعاون سے شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد ایسی خواتین کو معاشرہ کا کارآمد شہری بنانا ہے۔تقریب سے اپنے خطاب میں فاؤنڈیشن کی سربراہ مسرت مصباح نے ان خواتین کے حوصلے اور ہمت کی داد دیتے ہوئے پروجیکٹ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔فلپ مورس پاکستان لمیٹڈ کے ریجنل ڈائریکٹر کارپوریٹ افئیرز مسٹر سیکر مینن نے پروجیکٹ کے مکمل ہونے پرفاؤنڈیشن کی انتظامیہ کی کاوشوں کی تعریف کی اور ان خواتین کی کامیابیوں پر خوشی کا اظہار کیا۔اس موقع پر معروف اداکار و ہدایتکار عرفان کھوسٹ اور کالم نگار سجاد میر نے خواتین کو ووکیشنل ٹریننگ دینے کی اہمیت پر زور دیا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -