دوسری کتاب و سنت کانفرنس آج ہو گی

دوسری کتاب و سنت کانفرنس آج ہو گی

  

لاہور( پ ر) مرکزی جمعیت اہل حدیث واہگہ ٹاؤن کے زیر اہتمام آج مورخہ 22 اپریل بروز ہفتہ بعد ازنماز عشاء جامع مسجد قباء اہلحدیث اکرم پارک دھوبی گھاٹ جی ٹی روڈ لاہور میں دوسری سالانہ عظیم الشان کتاب و سنت کانفرنس زیر صدارت حافظ محمد یونس آزاد اور زیر نگرانی مولانا مشتاق احمد فاروقی منعقد ہو رہی ہے۔ سرپرستی مولانا عبدالرشید مجاہد آبادی کریں گے۔ اس کے علاوہ مولانا محمد حنیف ربانی آف کامونکے، مولانا محمد یوسف پسروری ، مولانا محمد نعیم، مولانا خالد مجاہد پتوکی شرکت کریں گے جبکہ مولانا عبدالستار حامد امیر مرکزیہ پنجاب اور محمود عباس ناظم مرکزیہ خصوصی خطاب کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -