نوازشریف کوکلین چٹ نہیں ملی وہ کلین بولڈ ہوئے ، شان عباس

نوازشریف کوکلین چٹ نہیں ملی وہ کلین بولڈ ہوئے ، شان عباس

  

لاہور(پ ر) آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے سیکرٹری اطلاعات سیّدشان عباس عابدی نے کہا ہے کہ نوازشریف کوکلین چٹ نہیں ملی وہ کلین بولڈ ہوئے ۔جوعدالت عظمیٰ کے روبرواپنی بیگناہی کے شواہد پیش کرنے میں ناکام رہے وہ جے آئی ٹی کی آنکھوں میں بھی دھول نہیں جھونک سکتے ۔حالیہ عدالتی فیصلے کے بعدمیاں نوازشریف کااستعفیٰ ناگزیر ہوگیا ورنہ جے آئی ٹی شفاف تحقیقات نہیں کرسکتی ۔میاں نوازشریف 1981ء آج تک کسی دورمیں صادق وامین نہیں رہے۔

ن کی دھونس دھاندلی اور بدعنوانیوں میں ان کاچھوٹابھائی میاں شہبازشریف پوری طرح ملوث ہے اورمیاں شہبازشریف اپنے بڑے بھائی کے ہردوراقتدارمیں شریک اقتدار تھے ۔میاں نوازشریف مستعفی نہ ہوئے توجے آئی ٹی آزادانہ کام نہیں کرسکتی۔وہ اے پی ایم ایل کے کارکنان سے بات چیت کررہے تھے ۔ سیّدشان عباس عابدی نے مزید کہا کہ پاناما لیک کاپنڈورابکس ابھی بندنہیں ہوا۔تعجب ہے حکمران اپنے سرسے دستارگرجانے کے باوجود اس رسوائی کاجشن منارہے ہیں،دوماہ بعدپھر سے مٹھائیاں تقسیم ہوں گی اورعوام یوم نجات کاجشن منائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کافیصلہ آ نے کے بعدمیاں نوازشریف کی آئینی واخلاقی پوزیشن ایک بڑاسوالیہ نشان ہے۔میاں نوازشریف کیخلاف چارج شیٹ مزید پختہ ہوگئی اورقطری مکتوب بھی مسترد ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ دیکھناہوگامیاں نوازشریف اپنے دفاع میں مزید کیا کیا جھوٹ گھڑتے اورآئندہ کس ملک کے شہنشاہ یاشہزادوں سے عدالت کے نام مکتوب لکھواتے ہیں ۔عدالت عظمیٰ کے دوججوں نے براہ راست وزیراعظم کونااہل قراردے دیا جبکہ تین ججوں نے مزید تسلی کیلئے دوماہ کے اندراندر تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنادی مگرمیاں نوازشریف کااس دلدل سے باہرنکلنا خارج ازمکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکمران خاندان کوپاناما لیک کی کھائی سے اب دنیا کی کوئی طاقت نہیں نکال سکتی ۔حکمرانوں سے بار بار کہا پاکستان کاپیسہ چوری نہ کرویہ ہضم نہیں ہوگا مگروہ بازنہیں آئے اوراب قانون کی گرفت میں آگئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -