وزیراعظم عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز کھوبیٹھے ہیں،حافظ کاردار

وزیراعظم عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز کھوبیٹھے ہیں،حافظ کاردار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و ٹکٹ ہولڈر این اے 120حافظ زبیر کار دار نے کہا ہے کہ وزیراعظم اپنے عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز کھوبیٹھے ہیں دو معزز جج صاحبان نے انہیں ڈس کوالفائیڈ کر دیا ہے اس کے بعد بھی ان کا عہدے پر برقرار رہنا ملکی مفاد میں نہیں ہے پہلے ہیا ن کی وجہ سے ملک کی بڑی جگ ہنسائی ہو چکی ہے انہیں چاہئے کہ وہ خود ہی مستعفی ہو جائیں۔

اور اپنے آپکو وزیراعظم کے عہدے سے الگ کرکے جے آئی ٹی کے سامنے ایک ملزم کی طرح پیش ہو کر اپنی بے گناہی کو ثابت کریں ۔ان کا کہنا تھا کہ جب سے پانامہ لیکس میں پاکستان کے وزیراعظم اور ان کے بچوں کا نام آیا ہے تو تب سے ہی بیرون ممالک کے لوگوں نے پاکستانیوں کو بھی شک کی نگاہ سے دیکھنا شروع کردیا ہے (ن) لیگ کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے سمجھ نہیں آ رہی کہ ان کے کارکن کس خوشی میں مٹھائی بانٹ رہے ہیں انہیں تو توبہ کرنی چاہئے اور قوم سے معافی مانگنی چاہئے۔