علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو بیدار کرنے کیلئے شاعری کوذریعہ بنایا، مجتبیٰ شجاع

علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو بیدار کرنے کیلئے شاعری کوذریعہ بنایا، مجتبیٰ ...

  

لاہور(پ ر )صوبائی وزیر اطلاعات و ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں مجتبی شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال نے اپنے فلسفے کے ذریعے امت مسلمہ کو بیدا کرنے اور ان میں انقلابی سوچ پیدا کرنے کے لئے شاعری کو بہترین ذریعہ بنایا ۔ان خیالات کا اظہا رانہوں نے مون لائٹ سکول نسبت روڈ لاہور میں یوم اقبال کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کیا۔ تقریب سے مون لائٹ سکول سسٹم کے چئیرمین ادیب جاودانی نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو دین اسلام اور روحانیت کی حقیقت اور اصل روح سے روشناس کروایا تقریب سے حنا ادیب کاشف ادیب اور سکول کے متعدد طلبہ اور طالبات نے بھی خطاب کیا

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -