پانامہ لیگ پر سپریم کورٹ کے فیصلے نے عوام کو مایوس کیا،عدلیہ بچاؤ کمیٹی

پانامہ لیگ پر سپریم کورٹ کے فیصلے نے عوام کو مایوس کیا،عدلیہ بچاؤ کمیٹی

  

لاہور(پ ر)عبدالرشید قریشی چیئرمین عدلیہ بچاؤ کمیٹی،رانا ضیاء الرحمنٰ سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار،اشرف علی قریشی سابق صدر ڈسٹرکٹ بار پاکپتن،اظہار الحق طور،میاں خان،ملک غلام قاسم اور این اے بٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پانامہ لیگ پر سپریم کورٹ کے فیصلے نے عوام کو مایوس کیا عوام نے فیصلے سے بہت امیدیں وابستہ کی تھی لیکن فیصلے سے مایوسی ہوئی۔عبدالرشید قریشی اور ان کے ساتھیوں نے میاں نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بطور وزیراعظم کام کرنا بند کریں تاکہ جی آئی ٹی آزادی سے کام کر سکے اور سپریم کورٹ کو اپنی رائے سے آگاہ کر سکے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -