پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کے چھاپے،34گرانفروشوں کو جیل بھیج دیا
لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پرپرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے819مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر29دکانداروں کے چالان کیے جبکہ37,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،51افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر53افراد کو گرفتار کروایا گیا۔34 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈ پٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں۔
اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔