حکمران عوام کو ریلیف دینے کے لیے موثراقدامات کریں،حاجی طاہر نوید

حکمران عوام کو ریلیف دینے کے لیے موثراقدامات کریں،حاجی طاہر نوید

  

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف ٹر یڈرز ونگ پنجاب کے صدر حاجی طاہر نوید نے کہا ہے کہ ملک میں جاری مہنگائی نے جہاں غریب کا جینا مشکل کر دیا ہے وہیں کاروباری سر گرمیاں بھی ماند پڑ چکی ہیں۔حکمران ہوش کے ناخن لیں اور عام طبقہ کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات اٹھائے جبکہ بجٹ 2017-18میں ود ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمہ کا اعلان کیا جائے کیونکہ بینکوں سے اپنی ہی جمع رقم پر لین دین پر ودھ ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔

ودھ ہولڈنگ ٹیکس کے باعث گزشتہ دو سال کے دوران نقد لین دین میں30ارب کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

معیشت کو دستاویز کرنے کی خاطر حکومت نے 2015میں ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ کیا لیکن چھوٹے کاروبار کرنے والے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی بجائے نقد اور بانڈز کے ذریعے ہی لین دین کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ودھ ہولڈنگ کے مضر اثرات کے باعث بینکوں کے ڈیپازٹ میں کمی آرہی ہے بینکوں کے ڈیپازٹ جو جون2015میں177تھے گھٹ کر 147ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -