حکومت ختم کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ،شریف برادران مدینہ جائیں یا پھر لانڈھی جیل ،کھانا بھجوانے کو تیار ہوں:آصف زرداری

حکومت ختم کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ،شریف برادران مدینہ جائیں یا پھر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جھنگ/شاہ جیونہ(اے این این)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جب تک نواز شریف کی حکومت کو ختم نہ کر دیں چین سے نہیں بیٹھیں گے ، پنجاب فتح کرکے شریفوں کو مٹائیں گے، شریف برادران مدینہ جائیں یا پھرلانڈھی جیل، میں کھانا بھیجنے کے لیے میں تیار ہوں ۔ جھنگ علاقے شاہ جیونہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم الیکشن ہارے نہیں تھے آر اوز نے ہمیں ہرایا تھا لیکن اس مرتبہ ہم نے پنجاب کا قلعہ فتح کرناہے ۔ انہوں نے کاکہاکہ (ن) لیگ نے لوگوں کے ساتھ کیا کیا ،نہ بجلی ہے نہ پانی ،قرض دوگنا کر دیا ہے ،عوام کے ساتھ یہ کیا کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے شاہنواز ،بینظیر ،مرتضی کے جنازے اٹھانے کے بعد بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا ،میاں صاحب ہم آپ کو گھر بھیجیں گے لیکن آپ گھر نہیں کسی اور گھر جائیں گے ،آپ سمجھ لیں جیسے مشرف کو گھر بھیجا تھا اب نوازشریف کوبھیجیں گے۔انہوں نے کا کہ ا بھی تو پہلا جلسہ ہے میاں صاحب آپ کیخلاف ،آگے آگے دیکھیں ہوتا ہے کیا ۔ آصف زرداری نے کہاکہ چاروں صوبوں کو آپ سے نجات چاہیے، آپ صرف سرکاری روٹیاں توڑنے کے سوا کچھ نہیں کرسکتے، آپ سے کچھ نہیں ہوتا ، آپ پائے کھانے کے سوا کچھ نہیں کرسکتے،ہم ہرطرف سے آپ کے پیچھے لگ رہے ہیں،جب تک نکال نہ دیں آپ کے پیچھے لگے رہیں گے،انہوں نے قوم کا حق لوٹا ہے، ہم ان سے حق واپس لیں گے ۔پاناما کیس کے فیصلے سے متعلق آصف علی زرداری نے کہا کہ میاں صاحب کچھ تو حیا کریں اور غریبوں پر رحم کریں، اگر یہی کرنا تھا تو اتنی دیر کیوں کی؟ ۔قبل ازیں جلسہ عام سے خطاب کے دوران پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاناما کے فیصلے سے ثابت ہوا کہ پاکستان میں 2 قانون ہیں، ایک قانون شریفوں کیلئے اور دوسرا عوام کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی لوٹ مار پر کوئی پوچھنے والا نہیں، ایک وزیر اعظم کو تین دو پر کچھ نہیں کہا جاتا، دوسرے کو چار تین پر پھانسی دے دی جاتی ہے، ہمیں ایک پاکستان اور ایک قانون چاہیے اور ایسا پاکستان چاہیے جہاں امیر اور غریب کیلئے ایک ہی قانون ہو۔ بلاول بھٹو نے وزیر اعظم کو مخاطب کرکے کہا کہ میاں صاحب! آپ مکمل طور پر بری نہیں ہوئے آپ کے خلاف عوامی عدالت نے پاناما اور لوڈشیڈنگ پر فیصلہ دے دیا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم فوری استعفیٰ دیں۔ بلاول بھٹو نے کہاکہ یہ لوگ ماڈل ٹاون میں لوگوں کوگولیاں مارکرقتل کردیں کوئی مجرم نہیں ٹھہراتا لیکن شہید بی بی کی حکومت کو آئین کے ایک ہی آرٹیکل کے تحت ختم کردیا جاتاہے، کب تک ملک میں یہ دو قانون چلیں گے؟ ۔ انہوں نے کہا کہ ایک خط نہ لکھنے پر گیلانی کو گھر بھیج دیا جاتاہے عوام اور نوجوانوں سے پوچھتا ہوں کیا آپ ان دو قانونوں کو مانتے ہو؟ نہ ہی ہمیں دو پاکستان چاہئیں اور نہ ہی دو قانون، ہمیں ایک پاکستان اور ایک قانون چاہیے۔ بلاول بھٹو نے اپنے خطاب کے اختتام پر گو نواز گو کے نعرے لگوائے اور کہا مک گیا تیرا شو ، گو نواز گو نواز۔
آصف زرداری

مزید :

صفحہ اول -