جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کو اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی کیلئے این او سی جاری

جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کو اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی کیلئے این او سی جاری

  

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو سعودی عرب کی سربراہی میں اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی کیلئے این او سی جاری کردیا گیا، جس کے بعد وہ فیملی کے ہمراہ خصوصی طیارے میں سعودی عرب چلے گئے۔جنرل (ر) راحیل شریف کو لینے کیلئے سعودی عرب سے خصوصی طیارہ لاہور پہنچا تھا۔سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کی مدت ملازمت 3 سال کے لیے ہوگی۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنرل (ر) راحیل شریف کو جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) سے منظوری کے بعد قانون کے مطابق این او سی دیا گیا۔

جنرل (ر) راحیل شریف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) جنرل (ر) راحیل شریف کی سعودی عرب جانے کے بعد پاکستانی فوجیوں کی روانگی کا عمل بھی شروع کر دیا گیاہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلامی فوجی اتحاد کے حوالے سے پاکستان کے 5ہزا ر فوجیوں کی بھی سعودی عرب روانگی شروع کر دی گئی ہے۔

فوجی روانگی

مزید :

صفحہ اول -