بانجھ خواتین کو سورۃ الرحمن ضرور پڑھنی چاہیے

بانجھ خواتین کو سورۃ الرحمن ضرور پڑھنی چاہیے
بانجھ خواتین کو سورۃ الرحمن ضرور پڑھنی چاہیے

  

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) اللہ تعالیٰ نے اپنی کلام یعنی قرآن مجید میں اخروی کیساتھ ساتھ دنیا مسائل کا حل بھی پیش کردیا ہے اوراگر کوئی عورت بانجھ پن کے مرض میں مبتلاء ہوتواسے چاہیے کہ سورۃ الرحمن کی تلاوت کرے ، اللہ تعالیٰ نے چاہا تو یہ عارضہ دور ہوجائے گا۔ اگر کسی عورت کو بانجھ پن کا عارضہ لاحق ہو تو وہ ہر نماز کے بعد 11 مرتبہ درود پاک پڑھے پھر 21مرتبہ یا باری المصور پڑھے، اس کے بعد ایک بار سورہ رحمن اور 11 مرتبہ درود پاک کا ورد کرے۔روزنامہ امت کے مطابق یہ وظیفہ معمول بنانے سے انشاء4 اللہ جلد ہی اس کی امید برآئے گی ،اولاد ہوجائے گی اور حمل قرار پائے گا۔ بانجھ پن کے عارضہ کو دور کرنے کے لئے یہ عمل اکسیر کی حیثیت رکھتا ہے۔اگر کسی کے کان میں درد ہو تو اسے چاہیے کہ وہ سات دن تک فجر کی نماز کے بعد اول 21 مرتبہ درود پاک پڑھے، پھر 700 مرتبہ ’’یا رحمن‘‘ کا ورد کرے، اس کے بعد پھر 21 مرتبہ درود پاک پڑھے اور اپنے اوپر پھونک مار کر ہاتھوں پر دم کرے اور دم کئے ہوئے ہاتھ اپنے کانوں پر پھیرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو کان کا درد جاتا رہے گا۔ تمام دن کام کاج کی وجہ سے اگر تھکاوٹ ہوجائے تو رات کو سونے سے پہلے اول سات مرتبہ درود پاک پڑھیں، پھر 33 مرتبہ ’’یارحمن‘‘ کا وردکریں، اس کے بعد پھر سات مرتبہ درود پاک پڑھے اور اپنے جسم پر پھونک مارے۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو تھکاوٹ دور ہوجائے گی اور صبح اٹھتے وقت تھکاوٹ محسوس نہ ہوگی۔ اس بیماری میں حافظہ کمزورہوجاتاہے، کوئی بات بھی یاد نہیں رہتی۔ یہ ایک ایسا عارضہ ہے، جس میں مبتلا ہونے والا بعض اوقات لوگوں میں بہت شرمندگی اٹھاتا ہے۔مرض نسیان کو دور کرنے کے لئے ایک شافی علاج یہ ہے کہ سورہ رحمن باوضو حالت میں چینی کی پلیٹ پر زعفران ملے عرق گلاب سے لکھیں اور آپ زم زم سے دھو کر شہد ملائیں اور مریض کو ہر روز پلائیں۔ بہت جلد شفا ہوگی۔

مزید :

صفحہ اول -