عدالت عظمیٰ سے سرخرو ہوئے

عدالت عظمیٰ سے سرخرو ہوئے
 عدالت عظمیٰ سے سرخرو ہوئے

  

اسلام آباد (این این آئی)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ ہم عدالت عظمیٰ سے سرخرو ہوئے ہیں استعفا کیوں دیں؟۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم ایک رن سے نہیں بلکہ ہزاروں رنز سے جیتے ہیں کیونکہ وزیراعظم محمد نواز شریف کو نااہل قرار نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ جب یہ نہیں کہہ رہی کہ وزیراعظم محمد نواز شریف صادق اور امین نہیں تو پھر یہ بات بالکل واضح ہے کہ وزیرعظم محمد نواز شریف صادق اور امین ہیں جو ہماری جیت ہے۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہاکہ جب ہم سرخرو ہو گئے ہیں تو پھر استعفیٰ کیوں دیں، استعفیٰ تو وہ دیتے ہیں جو شکست خوردہ ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی تحقیقات ہی کے لیے بن رہی ہے اس لیے ہم اس جے آئی ٹی کوسوالوں کے جوابات دے دیں گے اور معزز ججز کو مطمئن کریں گے۔ ماروی میمن نے کہاکہ عدالت عظمیٰ کا پاناما کے حوالے سے فیصلہ ملکی عوام کیلئے خوشی کا باعث بنا کیونکہ پاکستانی عوام اپنے قائد وزیراعظم محمد نواز شریف سے محبت کرتی ہے جس کا ثبوت وہ انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت سے دیتے ہیں۔ کچھ لوگ وزیراعظم محمد نواز شریف کی نااہلی کا سوچ رہے تھے جنہیں منہ کی کھانا پڑی ہے اور وزیراعظم ایک مرتبہ پھر سرخرو ہو گئے ہیں۔

ماروی میمن

مزید :

صفحہ اول -