جے آئی ٹی تحقیقات فوجداری نوعیت کی ہو نگی

جے آئی ٹی تحقیقات فوجداری نوعیت کی ہو نگی
جے آئی ٹی تحقیقات فوجداری نوعیت کی ہو نگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن ) سابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا کہ پانامہ سے متعلق عدالتی فیصلہ پر زیادہ تبصرہ نہیں کروں گا لیکن جو فیصلہ آیا ہے یہ وہی جو پہلے میں کہہ چکا ہوں ،میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ تحقیقات کی ضرورت ہے ،پانامہ کی تحقیقات کے لیے حاضر سروس جج کی سربراہی میں کمیشن بنانے کا آپشن بھی دیا تھا ، پانامہ کیس کی سماعت کرنے والے ججز نے بھی تحقیقات کا ہی حکم دیا اور جے آئی ٹی بنائی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو سپریم کورٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا جسٹس (ر) انور ظہیر جمالی کاپانامہ فیصلہ پر تبصرہ کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ تحقیقات جزوی طور پر فوجداری نوعیت کی ہونگی۔

مزید :

صفحہ اول -