عمران ، سراج اور شیخ رشید کو منہ کی کھانا پڑی

عمران ، سراج اور شیخ رشید کو منہ کی کھانا پڑی
 عمران ، سراج اور شیخ رشید کو منہ کی کھانا پڑی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی(اے این این) پاکستان مسلم لیگ (ن)صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے معاون خصوصی انجینئر امیر مقام کا جمعہ کی شام صوبہ خیبر پختونخوا کی آمد کے موقع پر مسلم لیگ ن ضلع صوابی کے ایم پی اے حاجی محمد شیراز خان،ضلعی صدر افتخار احمد خان ،جنرل سیکرٹری دلدار خان ، صوبائی نائب صدر حاجی سجاد خان ، صوبائی رہنما عنایت الرحمن ، فضل عدنان، ملک مہر دل خان ، شیر علی خان جدون ، حاجی جاوید خان شاہ منصور، رحیم جدون اور دیگر رہنماؤں کی قیادت میں ہزاروں کارکنوں نے صوابی انٹر چینج پر تاریخی استقبال کیا ۔ اس موقع پر صوبائی صدر امیر مقام نے پارٹی کارکنوں کے بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔ انہوں نے تاریخی استقبال کرنے پر کارکنوں کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا سمیت ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے اور انشاء اللہ ملک کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دلا کے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے عدالتی فیصلے کے آنے سے سیاسی مخالفین خواص کھو چکے ہیں۔ عمران خان ، سراج الحق اور شیخ رشید کو منہ کی کھانی پڑی عدلیہ کے فیصلے میں وزیر اعظم کی فتح پوری پاکستانی قوم کی فتح ہے۔صوبہ خیبر پختونخوا سمیت پورے ملک میں آنے والا دور مسلم لیگ ن اور کارکنوں کا ہے پورے پختونخوا اور فاٹا میں پاکستان مسلم لیگ کو منظم کر کے دم لیں گے۔ اس وقت خیبر پختونخوا سمیت پورے ملک میں مسلم لیگ ہی سیاسی قوت ہے۔ اس لئے مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -