’’دشمن قتل کرنا چاہتے ہیں‘‘ ڈاکٹر عاصم نے مقدمہ درج کرادیا

’’دشمن قتل کرنا چاہتے ہیں‘‘ ڈاکٹر عاصم نے مقدمہ درج کرادیا

  

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر ڈاکٹر عاصم حسین نے اپنی جان کے خطرے کے پیشِ نظر بوٹ بیسن تھانے میں مقدمہ درج کرادیا۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔ ڈاکٹر عاصم نے موقف اختیار کیا کہ میں گزشتہ روز کلفٹن ضیاء الدین ہسپتال سے وکیل کو ملنے کلفٹن تین تلوار جا رہا تھا۔ میری گاڑی جیسے ہی بوٹ بیسن چورنگی کی طرف بڑھی تو پیچھے سے سفید رنگ کی ڈبل کیبن جیپ میری سائڈ پر آئی ۔جیپ کے شیشے سیاہ تھے ، کچھ لوگ سوار تھے جن کو شناخت نہیں کرسکا۔جیپ کے پیچھے سیاہ رنگ کی کار آئی، جو شاید ٹویوٹا کرولا تھی ۔کار میں چار مسلح افراد سوار تھے۔اس کار میں ایک شخص جسکے ہاتھ میں پستول تھا، سیدھا کر کے میری طرح اشارہ کیا جس طرح مجھے گولی مار دے گا۔ میں خوفزدہ ہوگیا ، میں اپنے ڈرائیور کو گاڑی کی رفتار بڑھانے کو کہا یہ وہی شخص تھا جب مجھے گرفتار کر کے گلبرگ تھانے کے لاک اپ میں لایا تھا ۔ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹ واضح نہ ہونے کے سبب دیکھ نہ سکا مجھے یقین ہے کہ یہ لوگ میری جان کے دشمن ہیں مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں۔پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

مزید :

صفحہ آخر -