وزارت مذہبی امور نان رجسٹرڈ، سب ایجنٹوں کے خلاف متحرک

وزارت مذہبی امور نان رجسٹرڈ، سب ایجنٹوں کے خلاف متحرک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور نان رجسٹرڈ، سب ایجنٹ کے خلاف میدان میں آ گئی، پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرانے کا فیصلہ ایف آئی اے سے رابطہ کر لیا گیا ،وزارت مذہبی امور نے ملک بھر سے عوام الناس کے نام پر اشتہار شائع کیا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ پرائیویٹ حج سکیم 2017ء کے لیے کسی بھی نان رجسٹرڈ اور سب ایجنٹ کو حج کی بکنگ کرنے اور حج کی رقم وصول کرنے کی اجازت نہیں ہے اگر کسی دفتر ،دکان یا ٹریول ایجنسی پر بکنگ کا بینر نظر آئے تو فوری قریبی تھانے یا ایف آئی اے یا حاجی کیمپ میں اطلاع دی جائے تا کہ انہیں فوری گرفتار کیا جا سکے ،وزارت نے اسلام آباد کے براہ راست051-9215427=051-9207519پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -