پی ٹی آئی کا چیئرمین نیب کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی کا چیئرمین نیب کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان

  

اسلام آباد( ما نیٹر نگ ڈیسک)ترجمان تحریک انصاف فواد چودھری کہتے ہیں کہ پانچوں ججوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور ان کے بچوں نے جھوٹ بولا، عدالت نے چیئرمین نیب پر مکمل عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

تحریک انصاف نے چیئرمین نیب کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے پانامہ کیس پر تحقیقات کیلئے بننے والی جے آئی ٹی کی رپورٹ عام کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ ترجمان تحریک انصاف فواد چودھری کہتے ہیں کہ پانچوں ججوں نے کہا وزیر اعظم اور ان کے بچوں نے جھوٹ بولا، عدالت نے چیئرمین نیب پر مکمل عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بھرپور عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن وزیر اعظم کے استعفے کے لئے مشترکہ حکمت عملی اپنائے۔

مزید :

صفحہ اول -