پی ٹی آئی فیصلہ پر نظرثانی کیلئے عدالت جائیگی

پی ٹی آئی فیصلہ پر نظرثانی کیلئے عدالت جائیگی

  

اسلام آباد(اے این این ) تحریک انصاف نے پاناما کیس کے فیصلے پر نظرثانی کیلئے عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا ۔میڈیارپورٹ کے مطابق عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا پاناما کیس کے فیصلے پر نظرثانی کیلئے عدالت سے رجوع کیاجائے گا ۔ اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ ماہ رمضان تک احتجاجی جلسے جاری رہیں گے۔ عمران خان نے کہاکہ دو ججوں کا فیصلہ وزیر اعظم کے خلاف چارج شیٹ ہے، نواز شریف وزیر اعظم کے عہدے پر رہنے کا جواز کھو چکے، تمام اپوزیشن جماعتیں وزیر اعظم کے استعفے پر متفق ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ اسلام آباد کے بعد اٹک اور نوشہرہ میں جلسے ہوں گے۔ مشاورتی اجلاس میں کوئٹہ اور سرگودھا میں بھی جلسے کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران کپتان نے آئندہ جمعے کو اسلام آباد میں جلسے کے بھرپور انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ اجلاس میں پانامہ فیصلے کے بعد اپوزیشن جماعتوں سے ملکر مشترکہ حکمت عملی بنانے پر بھی غور کیا گیا۔

عمران خان

مزید :

صفحہ اول -