لاہور : تیز آندھی‘درخت ‘مکان گرنے سے ایک شخص جاں بحق ‘12زخمی

لاہور : تیز آندھی‘درخت ‘مکان گرنے سے ایک شخص جاں بحق ‘12زخمی

  

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا جس سے اگلے تین روزتک ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش متوقع ہے۔ جس سے گرمی کی شدید میں کمی ہو جائے گی ۔گزشتہ رات صو با ئی دا را لحکومت میں تیز آند ھی کے با عث مختلف مقاما ت پر در خت گر نے اور گھرو ں کی چھت سمیت دیوار گرنے سے ایک شخص جا ں بحق جبکہ 12زخمی ہو گئے ۔ امدا د ی ٹیمو ں نے زخمیو ں کو طبی امدا د کے لئے مقامی ہسپتا ل منتقل کیا ہے ۔ بتا یا گیا ہے کہ شاہدر ہ کے علاقہ میں بشارت نا می شہر ی گھر سے دوائی لینے گیا کہ تیز آند ھی کے با عث سڑ ک پر در خت گرنے سے شد ید زخمی ہو گیا جسے طبی امدا د کے لئے ہسپتا ل منتقل کیا گیا جہا ں ڈاکٹروں نے مو ت کی تصد یق کردی ۔ چو ہنگ کے علاقہ میں تیز آند ھی کے با عث اسلم کے بو سید ہ چھت گر نے سے 3افرا د احمد ، لیاقت، عرفا ن زخمی ہو گئے ۔ در یں اثنا ء شاہدر ہ ٹاؤن میں گھر کی دیوار گر نے سے 9 افرا د ملبے سے دب کر زخمی ہو گئے ۔ امدا د ی ٹیموں نے زخمیو ں کو طبی امدا د کے لئے ہسپتا ل منتقل کیا جہا ں 6افرا د کو ابتدا ئی طبی امدا د کے بعد فا رغ کردیا گیا جبکہ3کی حا لت نا زک بیا ن کی جا تی ہے ۔ ڈا کٹرو ں کا کہنا ہے کہ زخمی تیمو ر اور عمیر سمیت بلا ل کی حا لت نا زک ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں سے درجہ حرارت میں تین سے چار سنٹی گریڈ کی کمی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 3 روز ہفتہ سے سوموارکے دوران ملک میں بارش کی پیشگوئی کی ہے ۔آج سے سوموار کے دوران خیبر پختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان ،کشمیر اسلام آباد سمیت پنجاب میں کہیں کہیں تیز ہواؤں وآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ کل اور سوموارکے دوران کوئٹہ، ڑوب، سبی اور نصیر آباد ڈویڑن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں وآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران ملک کے میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی کا امکان ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -