بالاج کیخلاف فائرنگ کیس سے دہشت گردی کی دفعات ختم

بالاج کیخلاف فائرنگ کیس سے دہشت گردی کی دفعات ختم

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گوگی بٹ اور طیفی بٹ کے گھر پرفائرنگ کے مقدمہ میں ملوث بالاج کے مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرتے ہوئے پولیس کو بالاج کا ریمانڈ متعلقہ مجسٹریٹ کی عدالت سے لینے کا حکم جاری کردیا ۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تھانہ گوالمنڈی پولیس نے گوگی بٹ اور طیفی بٹ کے گھر فائرنگ کے کیس میں ٹیپوٹرکاں والا کے بیٹے بالاج کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا۔پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے تفتیش کرنی ہے ،اس کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔عدالت میں ملزم کے وکیل نے دہشت گردی کی دفعہ لگانے کو چیلنج کیا اور موقف اختیار کیا کہ کیس میں دہشت گردی کی دفعہ نہیں لگتی ، کیس دونوں پارٹیوں کی ذاتی دشمنی پر قائم کیا گیا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ دہشت گردی کی دفعہ کو ختم کیا جائے اور ملزم کو ریمانڈ کے لئے متعلقہ مجسٹریٹ کوبھجوایا جائے جس پرفاضل جج نے مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعہ ختم کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ بالاج کومتعلقہ مجسٹریٹ کے پاس پیش کیا جائے ،۔

مزید :

صفحہ آخر -