اینٹی نارکوٹکس فورس پراسیکیوٹرز کی بھرتیوں کا اقدام چیلنج
لاہور(نامہ نگار خصوصی )اینٹی نارکوٹکس فورس پراسیکیوٹرز کی بھرتیوں کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیاہے، جسٹس محمد قاسم خان نے اس سلسلے میں خالد جمیل ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر درخواست پر ڈائریکٹر جنرل اے این ایف سے 5مئی تک تفصیلی جواب طلب کر لیاہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اے این ایف میں 3پراسیکیوٹرز کی بھرتیوں کا عمل شروع کیا گیا ہے، بھرتیوں کے لئے اخبار کی بجائے ویب سائٹ پر اشتہار دیا گیا۔ ڈی جی اے این ایف اپنے منظور نظر بھرتی کرنا چاہ رہے ہیں۔
اقدام چیلنج