بھارتی ڈراموں پر پابندی کا نوٹیفکیشن طلب

بھارتی ڈراموں پر پابندی کا نوٹیفکیشن طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پاکستانی چینلز پر بھارتی ڈرامے دکھانے پر پابندی کے خلاف دائردرخواست پرپیمرا سے بھارتی ڈراموں پر پابندی کا نوٹیفکیشن طلب کر لیاہے، چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے لیوکمیونی کشن کی درخواست پر سماعت کی، پیمرا کی طرف سے منصور اعوان ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کو بھارتی فلمیں اور آئی پی ایل دکھانے کی اجازت دے دی ہے ، درخواست گزار کے پاس بھارتی ڈرامے دکھانے کا لائسنس ہی نہیں ہے، لائسنس نہ رکھنے والے کو بھارتی ڈرامے دکھانے کی اجازت نہیں دے سکتے، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ پیمرا صرف درخواست گزار کو امتیازی سلوک کا نشانہ بنا رہا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -