ریٹائرڈ صوبے دار کا شناختی کارڈ منسوخ درخواست پر ڈی جی نادرا طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ صوبیدار کا شناختی کارڈ منسوخ کرنے کے خلاف دائردرخواست پر ڈی جی نادرا کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیاہے، جسٹس شمس محمود مرزا نے ریٹائرڈ صوبیدار محمد یعقوب کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ انہوں نے بیٹے سلیم اور الیاس کے شناختی کارڈ بنوانے کیلئے درخواست دی، نادرا نے بیٹوں کا شناختی کارڈ بنانے کی بجائے میرا بھی منسوخ کر دیا، عدالت نے مزید سماعت 4 ہفتوں تک ملتوی کر دی ہے۔