طالبعلم کی آنکھیں نکالنے کے کیس میں ملزموں کا 7روزہ ریمانڈ

طالبعلم کی آنکھیں نکالنے کے کیس میں ملزموں کا 7روزہ ریمانڈ

  

لاہور(نامہ نگار)نویں جماعت کے طالب علم محمدعیش کی آنکھیں نکالنے کے کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان کا 7روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے انہیں سی آئی اے اقبال ٹاؤن پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے ۔انسداد دہشت گردی کی میں سی آئی اے اقبال ٹاون پولیس نے نویں جماعت کے طالب علم محمدایش کی آنکھیں نکالنے والے ملزمان اعظم حنیف، عامرسہیل اور ذیشان کو ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا ،عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان سے کیس میں مزید پوچھ گچھ کرنی ہے ،ان کا مزید ریمانڈ دیا جائے عدالت نے ریکارڈ کی پڑتال کے بعد تینوں ملزمان کا مزید 7روز کا جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے انہیں سی آئی اے اقبال ٹاؤن پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔ملزمان کے خلاف تھانہ سندر پولیس نے محمدعیش کے والد جاوید کی مدعیت میں مقدمہ درج کررکھا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -