بھارت میں ’’گوبر کی جنگ ‘‘چھڑ گئی
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈٖیسک)بھارت کے ایک دیہات کائروپلا میں ہر سال لوگ ایک دوسرے پر گائے کا خشک گوبر پھینکتے ہیں اور ان کا عقیدہ ہے کہ اس سے صحت اور خوشحالی آتی ہے جبکہ اس عجیب مقابلے میں ہر سال درجنوں لوگ زخمی بھی ہوتے ہیں۔دیومالائی داستانوں کے مطابق لڑائی سے قبل گوبر سے بنی ہزاروں گیندوں کو خشک کر کے ایک جگہ جمع کر دیا جاتا ہے اورلوگ 2 حصوں میں بٹ جاتے ہیں۔ایک ویربھادرا سوامی کا گروپ ہوتا ہے جبکہ دوسرا بدر کھالی کی ترجمانی کرتا ہے۔دونوں گروپ درختوں،میدانوں اور گھر کی چھتوں پر چڑھ کر ایک دوسرے پر گوبر پھینکتے ہیں،آدھے گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ’’گوبر جنگ‘‘میں زخمی ہونیوالے بعض لوگوں کا علاج ایک مندر میں کیا جاتا ہے جہاں زخموں پر گوبر کی ہی راکھ لگائی جاتی ہے۔