سعودی وزارت الحج نے وی آئی پی شارٹ حج ڈیڑھ لاکھ مہنگا کر دیا

سعودی وزارت الحج نے وی آئی پی شارٹ حج ڈیڑھ لاکھ مہنگا کر دیا

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سعودی وزارت الحج نے وی آئی پی شارٹ حج ایک سے ڈیڑھ لاکھ مہنگا کر دیا، وی آئی پی مکتب گریڈ ایک سے 4تک کی قیمت 6ہزار سعودی ریال تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال تک 4ہزار ریال سے45سو ریال تھی،حج2017ء کے لیے وی آئی پی مکتب کی قیمت 15سو سے دو ہزار ریال اضافہ ہونے کی وجہ سے شارٹ حج ، وی آئی پی حج کم ازکم ساڑھے سات لاکھ سے شروع ہو گا،سعودی وزارت الحج کے ساتھ ساتھ قومی ائیرلائنز پی آئی اے نے بھی حج کرایہ 17ہزار روپے تک مہنگا کر دیا ہے ،شارٹ حج ،مکتب اور کرایہ کی وجہ سے بے تحاشا مہنگا ہو گیا ہے گزشتہ سال تک اے گریڈ وی آئی پی مکتب اے سے 8تک تھے جن کو محدود کرتے ہوئے صرف4مکتب تک کر دیا گیا ،5سے8تک مکتب بنگلہ دیش کو دے دئیے گئے ہیں اور9سے15تک بی گریڈ بنا دئیے گئے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -